سینیٹر آغا شہباز خان درانی انتقال کرگئے
25 جون 2017 (15:38)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز خان درانی آج صبح خضدار میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج تیسرے پہر ساڑھے چار بجے خضدار میں ادا کی جائے گی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے آغا شہباز درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔