File Photo

پاکستان کا اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے نئے دفتر کے قیام کا خیرمقدم
25 جون 2017 (15:34)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے نئے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشاورتی بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی کہ نیا دفتر دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کے نظام میں بہتر روابط اور ہم آہنگی پیدا کرے گا۔
پاکستانی مندوب نے روس کو تجربہ کار سفارتکار Vladimir Ivanovich Voronkov کی نئے دفتر کیلئے بطور معاون سیکرٹری جنرل تعیناتی پر مبارکباد دی۔