File Photo

پاکستان افغانستان اور چین اقتصادی تعاون کے بارے میں وزرائے خارجہ سطح کے مذاکراتی عمل کے انعقاد پر متفق
25 جون 2017 (15:25)
0

پاکستان افغانستان اور چین نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے بارے میں وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکراتی عمل کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسائل کے حل کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ دونوں ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر رابطہ برقرار رکھ سکیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ آج اسلام آباد میں مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان پاکستان اور چین نے چار فریقی رابطہ گروپ کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے سازگار فضاء قائم کی جاسکے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔