پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے:صدر
25 جون 2017 (15:16)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ وہ چینی وزیر خارجہ Wang Yi سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔  صدر نے کہا کہ ان کوششوں سے بالآخر خطے میں امن قائم ہوجائے گا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور افغانستان کو امن کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے مشترکہ اجلاس منعقد کرنا چاہیے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسائیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کیلئے پرعزم ہے اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن طریقے سے حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور دو چینی باشندوں کے اغوا میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔
صدر نے کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے پندرہ ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے۔