عالمی بنک کی پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں تعاون کیلئے وسط مدتی جائزے کی منظوری
25 جون 2017 (13:12)
0

عالمی بنک نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اشتراک سے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں تعاون کیلئے وسط مدتی جائزے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بنک توانائی کے شعبے میں بہتری، خدمات کی فراہمی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔

وسط مدتی لائحہ عمل پاکستان کے ویژن 2025 کا حصّہ ہے جس میں اقتصادی توانائی کے شعبوں میں اصلاحات اور مالی مسائل کا مستقل حل شامل ہے۔
عالمی بنک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے اگلے تین سال میں مختلف شعبوں کیلئے امداد 13 ارب 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔
عالمی بنک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے پنجاب میں زرعی شعبے کے فروغ، کراچی میں شہری ترقی اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔