File Photo

اقوام متحدہ کی عرب ملکوں اور قطر کے درمیان بحران کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش
25 جون 2017 (12:51)
0

اقوام متحدہ نے عرب ملکوں اور قطر کے درمیان بحران کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان Eri Kaneko نے کہا کہ ہم گہری تشویش کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور معاملے کے حل کیلئے تمام فریقوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
ادھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ عرب ریاستوں کی طرف سے جاری کی گئی مطالبات کی فہرست پر قطر کے ردعمل کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا قطر میں ترکی کا فوجی اڈہ بند کرنے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔