File Photo

کوریا کی حکومت کے تعاون سے اسلام آباد میں آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائے گا
25 جون 2017 (12:49)
0

کوریا کی حکومت کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائے گا جس پر چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔
ان اقدامات میں مختلف جامعات کے سمارٹ کیمپسز کا قیام اور ملک بھر کے شہروں کو باہم منسلک کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کرنا شامل ہے۔
حکومت نے دور افتادہ علاقوں میں تھری جی سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے کہ ڈیجیٹل خدمات کی رسائی کا دائرہ ملک کے تمام علاقوں تک بڑھایا جاسکے۔