File Photo

وزیراعظم کا تمام مشکلات کے باوجود ملک کی خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
25 جون 2017 (12:09)
0

وزیراعظم نواز شریف نے تمام مشکلات کے باوجود ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معیشت بحال ہوئی اور پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مہینے بجلی کا ایک نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے اور لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے متعدد بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کے تعاون سے جلد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔  وزیراعظم نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بعض ترقی اور جمہوریت مخالف قوتیں ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سازشی عناصر کا منفی ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔