file photo

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورمرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
25 جون 2017 (07:29)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی،ہزارہ ،کوہاٹ، ژوب ڈویژنوں اورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پرہلکی بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اور لاہور 29 ڈگری سینٹی گریڈ,پشاور اورکراچی 30,کوئٹہ 32,گلگت 18,مری 19,اورمظفرآباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ۔