file photo

وزیر اعظم نے اہل خانہ سمیت عمرہ اپنے ذاتی خرچ پر ادا کیا ہے: ترجمان
25 جون 2017 (07:21)
0

حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ نے ذاتی خرچ پرعمرہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا بعض چینل کی طرف سے نشر کی گئی ان من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا کہ وزیراعظم ، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے سرکاری خرچے پر عمرہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے ہیں اور اس سلسلے میں ہونے والے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔