وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پرایف سی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا

file photo

وزیر داخلہ،ایف سی بلوچستان کےانسپکٹر جنرل کے درمیان ٹیلیفون رابطہ،حالیہ دہشتگرد حملے کے بارے میں تبادلہ خیال
25 جون 2017 (07:10)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف سی بلوچستان کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورکوئٹہ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔
انہیں ایف سی بلوچستان کی طرف سے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں حاصل ہونے والی اہم کامیابی کے بارے میں بتایا گیا۔
آئی جی نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایک تنظیم کے دو خطرناک دہشت گرد کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ہونے والی ایک کامیاب کارروائی میں ہلاک کردئیے گئے۔
وزیر داخلہ نے ان دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پرایف سی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔