file photo

بھارت دہشتگردوں کی مالی امداد کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: فاروق
25 جون 2017 (06:39)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو ہوا دے کراوردہشت گردوں کی مالی امداد کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہاہے۔
میرپور میں آزاد کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے بارے میں بھارتی عزائم بے نقاب کردئیے ہیں۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورموں پر اپنی سرزمین پر تخریب کاری اور دہشت گرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔