ترکی ہر سال 1500سے زائد پاکستانی مریضو ں کو جگر کی پیوندکاری کی سہولت فراہم کریگا
25 جولائی 2017 (17:19)
0

پاکستان کے جگرکے مریضوں کو منتخب ترک ہسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت حاصل ہوگی۔اس بات کا فیصلہ آج اسلام آباد میں ترکی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اونورگونور کی زیرقیادت اور وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے درمیان ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔

پندرہ سو سے زائد پاکستانی ہر سال جگر کی پیوندکاری کرواتے ہیں جس کے لئے ترکی نے خصوصی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔