سلامتی کونسل میں جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی آباد کاری روکنے سے متعلق قرار داد کی منظور ی دی گئی تھی ۔

اقوام متحدہ کی قرارداد،اسرائیل میں امریکی سفیر کی طلبی
25 دسمبر 2016 (22:24)
0

اسرائیل نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونیوالے قرار داد کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی آباد کاری روکنے سے متعلق قرار داد کی منظور ی دی گئی تھی ۔
قرار داد کے حق میں دس جبکہ چار ممبران نے مخالفت میں رائے دی تھی۔