چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہاکہ پروگرام میں نئے افراد کی رجسٹریشن کے نظام کی بھرپورنگرانی کی جارہی ہے۔

مستحقین کی شناخت کیلئے نقائص سے پاک غربت سروے کیا جا رہاہے:ماروی
25 دسمبر 2016 (21:06)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام سے استفادہ کرنے والے مستحق افراد کی شناخت کیلئے نقائص سے پاک غربت سروے کیاجارہا ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روزکراچی میں نئے سروے کے ماسٹرٹرینرز کیلئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام میں نئے افراد کی رجسٹریشن کے نظام کی بھرپورنگرانی کی جارہی ہے اوراس سے نقائص کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔