ایاز صادق نےکہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

حکومت مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے:سعد رفیق
25 دسمبر 2016 (19:51)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے پہلی بار کرسمس امن ٹرین چلائی ہے جس کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کرسمس امن ٹرین دیکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
سعد رفیق نے کہاکہ حکومت دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔