مشیر وزیراعظم کا مالاکنڈ میں220کے وی گرڈ سٹیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب۔

پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی منفی سیاست سے تنگ آگئے :امیر مقام
25 دسمبر 2016 (19:46)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی منفی سیاست سے تنگ آگئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے تھانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر انہوں نے دوسو بیس کے وی کے گرڈ سٹیشن کابھی سنگ بنیاد رکھا یہ گرڈ سٹیشن ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا ۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ گرڈ سٹیشن کے قیام سے مالاکنڈ اور مردان کو فائدہ ہوگا اور اس کی تعمیر 2018ء تک مکمل کی جائے گی ۔