وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مسائل پر قابوپالیا ہے ۔

تصور قائد کے مطابق ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں:برجیس
25 دسمبر 2016 (19:41)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقیاتی اہداف کے حصول کی کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روزننکانہ صاحب میں قائداعظم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مسائل پر قابوپالیا ہے ۔