وزیر مملکت کی مسیحی برادری کو مبارک باد۔

وزیراعظم ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پر عزم ہیں:مریم اورنگزیب
25 دسمبر 2016 (18:33)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کے فرمودات پرعمل کرکے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات اتوار کی شام اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک ہفتے سے جاری پروگراموں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ قائدنے ہمیشہ اتحاد، ایمان اور نظم کا درس دیا انہوں نے کہاکہ قوم قائداعظم کے افکار کے مطابق مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس منارہی ہے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ آج ہم پاکستان کوحقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج وزیراعظم محمد نوازشریف کا یوم پیدائش بھی ہے اور ہم سب اس موقع پر انھیں مبارک باد دیتے ہیں ۔
کیڈ کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش تمام مسائل مناسب انداز میں حل کئے جارہے ہیں۔