لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ قائداعظم کی بے مثال قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان کیلئے عظیم جدوجہد کی ۔

دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:کمانڈر جنوبی کمان
25 دسمبر 2016 (18:19)
0

جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وطن کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریںگے۔
انہوں نے یہ بات زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی بے مثال قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا ۔