چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ اقتصادی راہداری ملک میں شروع کیاجانے والا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے ۔

File Photo

اقتصادی راہداری قوم کی تقدیر بدل دے گی:عمران
25 دسمبر 2016 (18:05)
0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قوم کی تقدیر بدل دے گی اوراس سے ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
انہوں نے اتوار کی سہ پہر صوابی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری ملک میں شروع کیاجانے والا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے ۔
انہوں نے اس اہم منصوبے میں تمام صوبوں کومناسب حصہ دینے کی ضرورت پر زوردیا ۔
چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست ہے اوراس نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ۔