وزیرخزانہ کی رضا کارانہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اقدامات کی ہدایت
25 دسمبر 2016 (17:37)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیکسوں کی براہ راست وصولی میں اضافے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔
ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے وفاقی وزیر کو دنیا کے مختلف ممالک کی طرف سے ٹیکسوں کی بلاواسطہ وصولی بڑھانے کے حوالے سے اختیار کئے گئے طریقوں کے بارے میں بتایا ۔
وزیرخزانہ نے ادارے کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ایسا جامع منصوبہ تیار کریں جس پر آئندہ مالی بجٹ کے ذریعے عملدرآمد کیاجاسکے۔
وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو ایسے اقدامات کرنے کو بھی کہا جن سے رضا کارانہ ٹیکس دہندگان اور گوشوارے جمع کرانے والوں کو سہولت ہو ۔