File Photo

اسرائیلی وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے اداروں کو فنڈ کی فراہمی بند کرنے کی ہدایت
25 دسمبر 2016 (15:19)
0

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونے سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستوں کی تعمیر رکوانے سے متعلق قرار داد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کے اداروں کو فنڈ کی فراہمی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ اسرائیل اقوام متحدہ کے اداروں کو مالی تعاون اور ملک میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کی موجودگی سمیت عالمی ادارے کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔