File Photo

حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے مختلف مربوط اقدامات کررہی ہے:سعد
25 دسمبر 2016 (15:13)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے پہلی بار کرسمس امن ٹرین چلائی ہے جس کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ وہ اتوار کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کرسمس امن ٹرین دیکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سعد رفیق نے کہاکہ حکومت دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے مختلف مربوط اقدامات کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کی کمرتوڑ دی گئی ہے جبکہ بجلی بحران بھی جلد ختم ہوجائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ مسیح برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے خصوصی ٹرین چلانے کی پاکستان ریلوے کی کوششوں کو سراہا۔