اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں:مریم
25 دسمبر 2016 (15:07)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں قائد کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریبات گزشتہ ایک ہفتے سے منعقد کی جارہی ہیں۔
مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسیحی برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔