File Photo

کراچی حیدر آباد موٹروے ایم نائن کا اسّی کلومیٹر طویل حصہ اگلے ماہ کھول دیا جائے گا
25 دسمبر 2016 (14:22)
0

فرنٹیر ورک آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کراچی حیدر آباد موٹروے ایم نائن کا اسّی کلومیٹر طویل حصہ اگلے ماہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف ڈبلیو او کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے حیدر آباد کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سو چھتیس کلو میٹر طویل ایم نائن موٹروے اگلے سال کے آخرتک مکمل ہوگا جس پر بیالیس ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے میںآٹھ انٹر چینج اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔