File Photo

خیبرپختونخوا حکومت ہزارہ ڈویژن میں پن بجلی کے منصوبوں پرکام کررہی ہے
25 دسمبر 2016 (14:19)
0

خیبرپختونخوا حکومت ہزارہ ڈویژن میں پن بجلی کے متعدد چھوٹے منصوبوں پرکام کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے توانائی کی ترقی کے صوبائی ادارے کو مانسہرہ اور تورغر کے اضلاع میں پن بجلی کے چھیالیس نئے چھوٹے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلع تورغر میںBrondo ڈیم کے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ اور نقشہ بھی مکمل کر لیا گیا اور اس کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔
منصوبے پر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ اس سے سات میگاواٹ سے زائد سستی بجلی پیدا ہوگی۔