File Photo

وفاقی حکومت نے فاٹا میں قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے خصوصی یونٹ قائم کردیا
25 دسمبر 2016 (14:12)
0

وفاقی حکومت نے فاٹا میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ پشاور میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا ہے۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے اورتیل اور قدرتی گیس کے کنویں کھودنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق قبائلی پٹی میں بیس ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔