File Photo

مقبوضہ کشمیر:حریت رہنمائوں نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناقابل قبول قراردیا
25 دسمبر 2016 (12:21)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے جموں و کشمیر کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناقابل قبول قراردیا ہے۔

جنوبی،شمالی اوروسطی کشمیر کے علاقوں کے دورے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کی مخالفت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے مزاحمتی تحریک کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
میر واعظ کی سربراہی میں قائم فورم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں نے عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے کی طرف دلائی ہے۔
ادھر فورم نے غلام نبی ذکی کی رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود مسلسل زیر حراست رکھنے کی سخت مذمت کی۔