File Photo

اقوام متحدہ میں رائے شماری سے مزید مشکلات پیدا ہوجائیں گی:ٹرمپ
25 دسمبر 2016 (12:13)
0

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں رائے شماری سے جس میں فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کوروکنے کا مطالبہ کیاگیا ہے امن معاہدے کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کو بری شکست سے امن کیلئے مذاکراتی عمل مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گا۔
اقوام متحدہ میں جمعہ کے روز ہونے والی رائے شماری میں امریکی رویہ عالمی ادارے میں طویل عرصے سے اس کے موقف کے یکسر نفی ہے۔