وزیرداخلہ نے کہاکہ دولاکھ سے زائد شناختی کارڈ منجمد او رہزاروں منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

File Photo

حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت مختلف شعبوں میں بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے:نثار
25 دسمبر 2016 (11:57)
0

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت معیشت ،توانائی اور امن وامان کے شعبوں میں بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ حکومت کی کارکردگی کی نگرانی کررہے ہیں اور لوگ انتخابات میں اپنا فیصلہ دیں گے۔
ایک سوال پروزیرداخلہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کاریکارڈ تیار کیاگیاہے جس کے مطابق اس وقت ان کی تعداد اکسٹھ ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ دولاکھ سے زائد شناختی کارڈ منجمد او رہزاروں منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے اعداد و شمار جمع کئے جارہے ہیں۔