صوبہ ادلیب گزشتہ کئی مہینوں سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے خلاف روس کی شدید بمباری کانشانہ رہاہے

File Photo

روس کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ ادلیب ، حلب میں فضائی حملے تیز کر دیے ہیں
25 دسمبر 2016 (10:17)
0

روس کے لڑاکاطیاروں نے شام کے صوبہ ادلیب اورحلب میں باغیوں کے زیرقبضہ دیہی علاقوں پرباغیوں کے انخلاء کے دوروزبعدفضائی حملے تیزکردیئے ہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلیب کے اہم قصبوں پرکم ازکم 8حملے کئے گئے ۔ان حملوں میں متعددافراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جن میں زیادہ تعدادشہریوں کی ہے۔
صوبہ ادلیب گزشتہ کئی مہینوں سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے خلاف روس کی شدید بمباری کانشانہ رہاہے۔باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقوں میں بھی فضائی کارروائیوںاورگولہ باری کاسلسلہ باغیوں کی پسپائی تک جاری رہا اورباغیوں کو علاقے سے انخلاء کامعاہدہ کرناپڑا۔