کرسمس ٹرین کا مقصد معاشرے میں رواداری ، امن اورمساوات کو فروغ دینا ہے۔

File Photo

کامران مائیکل نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کرسمس ٹرین کا استقبال کیا
25 دسمبر 2016 (10:09)
0

انسانی حقوق اوراقلیتی امور کے وزیرکامران مائیکل نے رات لاہورریلوے سٹیشن پر کرسمس امن ٹرین کا استقبال کیا۔صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیرنے کہاکہ امن ٹرین پاکستان ریلوے اوروزارت انسانی حقوق کامشترکہ منصوبہ ہے جس کامقصد معاشرے میں رواداری ، امن اورمساوات کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیرنے اس موقع پر کیک بھی کاٹا جبکہ امن ٹرین کے خیرمقدم کیلئے مسیحی برادری سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔
ٹرین نے جمعرات کو اسلام آباد سے اپناسفرشروع کیا۔امن ٹرین پیرتک لاہور میں قیام کے بعد اپناسفردوبارہ شروع کرے گی اوراگلے مہینے کی پانچ تاریخ کواپنی آخری منزل کراچی پہنچے گی۔