تیونس وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد کی عمریں اٹھارہ سے ستائیس سال کے درمیان ہیں

File Photo

تیونس سیکیورٹی فورسز، برلن حملے میں ملوث انیس عامری کے بھتیجے سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا
25 دسمبر 2016 (10:04)
0

تیونس کی سیکیورٹی فورسز نے برلن کی مارکیٹ کے حملہ آورانیس عامری کے بھتیجے اوردیگر دومشتبہ افراد کوگرفتار کیاہے۔تیونس کی وزارت داخلہ نے کہاکہ تینوں افراد کی عمریں اٹھارہ سے ستائیس سال کے درمیان ہیں اور ان کاتعلق ایک دہشت گرد گروپ سے ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ عامری کے بھتیجے نے اعتراف کیاہے کہ اس نے سیکیورٹی نظام کی نگرانی سے بچنے کیلئے اپنے چچا سےChat ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ کیاتھا۔