عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو عالمی سطح پر منی لانڈرنگ سرگرمیوں سے متعلق بتایا

File Photo

حکومت منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے موثر قانو ن سازی پر کام کر رہی ہے:اسحاق ڈار
25 دسمبر 2016 (09:11)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت منی لانڈرنگ کے خاتمے اور مالیاتی نظم ونسق میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے موثر قانون سازی اورباضابطہ لائحہ عمل پر کام کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu Illangovans سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرنے وفاقی وزیرکوعالمی سطح پر منی لانڈرنگ ، کارپوریٹ نظلم ونسق کے شعبے، عالمی رجسٹری اوربنکوں اور مالیاتی اداروں کی سرگرمیوں سے متعلق بتایا۔