کراچی میں دن کا آغاز مزارقائد پرقرآ ن خوانی سے ہوا۔ مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی ہوئی

 بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا141واں یوم پیدائش
25 دسمبر 2016 (09:04)
0

بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا141واں یوم پیدائش اتوار کے روز ملک بھرمیں قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔
تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا گیا۔کراچی میں دن کا آغاز مزارقائد پرقرآ ن خوانی سے ہوا۔ مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی ہوئی۔
حکومت نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک ہفتے کی تقریبات کااعلان کیا ہے جو پیر سے شروع ہوئیں جن کامقصد نوجوانوں کو قائداعظم کے تصور اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔قائداعظم کی تعلیمات کواجاگر کرنے کیلئے سیمیناروں،مباحثوں اورنمائشوں سمیت مختلف تقاریب کاانعقاد کیا گیا۔اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب آج لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔
وزارت اطلاعات ونشریات اور وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے اشتراک سے اس تقریب کااہتمام کیاگیا ہے جس میں سکولوں کے بچے بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ریڈیو پاکستان نے خصوصی پروگرام نشر کئے۔