وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایات کے تحت آج کرسمس کے موقع پر ملک میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔

25 دسمبر 2016 (08:58)
0

حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت منانے کیلئے دنیابھرمیں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا۔پاکستان میں مقیم مسیحی برادری نے بھی اپنا مذہبی تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا۔ملک بھرمیں موجودگرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہوئی جن میں ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
ریلوے کی وزارت نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اس سال خصوصی کرسمس امن ٹرین چلائی۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایات کے تحت آج کرسمس کے موقع پر ملک میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔
پوپ فرانسس نے مسیحی برادری پرزوردیاہے کہ یسوع مسیح حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی خوشیوں میں تشدد، بم حملوں اورتارکین وطن کی کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات میں متاثرہ اورزندہ بچ جانیوالے بچوں کویادرکھاجائے ۔
انہوں نے خصوصا یورپی ملکوں پرزوردیاکہ پناہ گزینوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔