صدر اوروزیراعظم نے پاکستان اوردنیابھرمیں مقیم مسیحی بھائیوں کوکرسمس کی دلی مبارکباددی

File Photo

صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کیلئے کوشاں ہے
25 دسمبر 2016 (08:53)
0

صدرممنون حسین اور وزیراعظم محمدنوازشریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہاکہ ملک کی ترقی اورخوشحالی میں مسیحی برادری کاکردار بھلایانہیں جاسکتا اور ان کاجذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ مسیحی برادری اپنی مادر وطن کی ترقی اورخوشحالی میں فعال کرداراداکرتی رہے گی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو پاکستان کابرابر کاشہری سمجھتی ہے اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ ملکی ترقی کیلئے سماجی، اقتصادی اور سیاسی سطح پر اپنی استعداد کار کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مسلح افواج سمیت تمام اداروں میں اقلیتیں ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بلاروک ٹوک اپنا کردارادا کررہی ہیں۔
انہوں نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں تمام اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کے فعال اورتعمیری کردار کوسراہا۔ صدر اوروزیراعظم نے پاکستان اوردنیابھرمیں مقیم مسیحی بھائیوں کوکرسمس کی دلی مبارکباددی۔