حریت رہنما نے اس اقدام کوعلاقے کی جغرافیائی حیثیت کونقصان پہنچانے کی سازش قراردیاہے

File Photo

آغاسید حسن الموسوی نے غیرکشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل کے اجراء پر گہری تشویش کااظہار کیا
25 دسمبر 2016 (08:45)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما آغاسید حسن الموسوی نے جموں میں غیرکشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل کے اجراء پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اوراس اقدام کوعلاقے کی جغرافیائی حیثیت کونقصان پہنچانے کی سازش قراردیاہے۔
سرینگرمیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پناہ گزینوں کی آبادکاری کیخلاف نہیں ہیں لیکن انہیں جموں وکشمیر کے متنازع علاقے میں آباد نہیں کیاجاناچاہیے۔
حریت کانفرنس کے رہنما نے کٹھ پتلی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیرمسلم پناہ گزینوں کی آباد کاری کی پالیسی ترک کردے۔