وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مقصد کیلئے نرسوں سمیت ریسکیو1122کے سٹاف کو تربیت فراہم کی جائے گی

File Photo

پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع رہی ہے
25 دسمبر 2016 (08:33)
0

پنجاب حکومت ترکی کے تعاون سے صوبے میں موٹربائیک ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے۔

یہ بات پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں ماہرڈاکٹر Selami Kilic کی سربراہی میں ترکی کی وزارت صحت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ موٹربائیک ایمبولینس سروس نو ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے نرسوں سمیت ریسکیو1122کے سٹاف کو تربیت فراہم کی جائے گی۔