شبیر احمد شاہ نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے حوالے سے قائداعظم کی شخصیت اور قیادت ہمارے لئے بہترین مثال ہے

File Photo

جموں وکشمیر ڈیموکرٹیک فریڈم پارٹی کے چیئرمین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر شاندار خراج عقید ت پیش کیا
25 دسمبر 2016 (08:15)
0

جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیراحمد شاہ نے قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیاہے۔
سرینگرمیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ برصغیرکے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کامطالبہ کیا اورقائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی تشخص کے تحفظ کا عہد کیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت میں تمام اقلیتیں خصوصاً مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جدوجہد آزادی کے حوالے سے قائداعظم کی شخصیت اور قیادت ہمارے لئے بہترین مثال ہے۔