اس نظام سے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے میں آسانی ہوگی

File Photo

امریکہ نے پاکستان کو انفراریڈ کے ذریعے ہد ف کو نشانہ بنانے والے نظام کی منظوری دے دی
25 دسمبر 2016 (08:08)
0

امریکہ نے پاکستان کیلئے رات کے اوقات میں انفراریڈکے ذریعے ہدف کونشانہ بنانے والے نظام کی منظوری دی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہتھیاروں کاامریکی ادارہ Lock Heed مارٹن کارپوریشن پندرہ کروڑ دس لاکھ ڈالرز مالیت کے ایک کنٹریکٹ معاہدے کے تحت امریکہ اور پاکستان کے اے ایچ آئی زیڈ کو برااٹیک ہیلی کاپٹرز کے ہدف کانشانہ بنانے والے نظام کیلئے مدد فراہم کرے گا۔

ٹی ایس ایس جدید دور کاانفراریڈسینسرہے جولیزرٹیکنالوجی کی مدد سے دن اوررات کے اوقات یاانتہائی خراب موسم میں بھی ہدف کونشانہ بنانے میںمدد فراہم کرتاہے۔یہ لیزر کے ذریعے دور سے ہدف کونشانہ بنانے میں مدد فراہم کرتاہے۔خصوصاً پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے میں مہلک ہتھیارثابت ہواہے۔اس سلسلے میں فلوریڈا میں دومقامات پرکام کیاجائے گا اورتوقع ہے کہ یہ کام جنوری 2022تک مکمل کرلیاجائے گا۔