وزیر داخلہ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کاڈیٹابیس تیار کیاگیاہے

File Photo

حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے معیشت ، توانائی اور امن و امان میں بہتر نتائج حاصل ہوئے: نثار
25 دسمبر 2016 (07:38)
0

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت ، توانائی اور امن وامان کے شعبوں میں بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا حکومت کی کارکردگی کی نگرانی کررہاہے اور لوگ انتخابات میں اپنا فیصلہ دیں گے۔
ایک سوال پروزیرداخلہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کاریکارڈ تیار کیاگیاہے جس کے مطابق اس وقت ان کی تعداد 61 ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کیلئے چندے کی فراہمی روکنے کے متعدد اقدامات کئے اور چار ہزار سے زائد بنک اکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ 2لاکھ سے زائد شناختی کارڈ بند او رہزاروں منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کاڈیٹابیس تیار کیاگیاہے۔