چار ہفتے تک نشر ہونے والا فیچر پروگرام معرکہ ستمبر سے ضرب عضب تک آئندہ ماہ کی پہلی، آٹھ اور پندرہ اور بائیس تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان نے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرنا شروع کردیے
25 اگست 2015 (18:06)
0

ریڈیو پاکستان نے 1965 کی جنگ میں مسلح افواج کی شجاعت کی یاد منانے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

چار ہفتے تک نشر ہونے والا فیچر پروگرام معرکہ ستمبر سے ضرب عضب تک آئندہ ماہ کی پہلی، آٹھ اور پندرہ اور بائیس تاریخ کو نشر کیا جائے گا جس کا مقصد مسلح افواج کی 1965 کی جنگ اور اب دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بہادری اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

یکم ستمبر سے بائیس ستمبر تک تیسرے پہر چار بج کر پانچ منٹ پر روزانہ ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کے بارے میں دستاویزی پروگرام ، " صلہ شہید" نشر کیا جائے گا جنہوں نے جام شہادت نوش کیا اور جنہیں ان کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں نشان حیدر کا سب سے بڑا اعزاز دیا گیا۔  ریڈیو پاکستان کے مختلف اسٹیشن " اے وطن کے سجیلے جوانو" کے عنوان سے سامعین کی شرکت پر مبنی موسیقی کے پروگراموں کا اہتمام کریں گے جن کا مقصد 1965 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔


ریڈیو پاکستان نے اپنے خصوصی پروگراموں میں ستمبر کی جنگ اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے افراد سے انٹرویو بھی کئے ہیں۔