ریلوے کے وزیر نے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے:سعدرفیق
25 اگست 2015 (22:15)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ فعال پارلیمنٹ، آزادانہ عدلیہ، متحرک فوج اور معیشت معاشی اصلاحات پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے اشاریے ہیں۔