وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ دونوں ملکوں کو انجینئرنگ ، خوراک، زراعت ، ادویات اور شاہرات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بناناچاہیے۔

وزیراعظم کا قازخ ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
25 اگست 2015 (19:38)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازخستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو آستانہ میں قازخستان کے وزیراعظم کریم ماسی مدف سے ملاقات میں کہی۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ دونوں ملکوں کو انجینئرنگ ، خوراک، زراعت ، ادویات اور شاہرات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بناناچاہیے۔

قازخستان کے وزیراعظم نے کہاکہ ان کا ملک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔  انہوں نے کہاکہ یہ راہداری سمندر تک رسائی کا متبادل راستہ فراہم کرے گی۔  انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں پر زوردیا اورکہاکہ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں تعاون سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا-