نوازشریف نے قازخستان جاتے ہوئےطیارے میں پاکستانی تاجروں سے قازخستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کا پاکستانی تاجروں قازخستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پرزور
25 اگست 2015 (10:58)
0

وزیراعظم نواز شریف قازخستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آستانہ پہنچ گئے ہیں۔ہوائی اڈے پر قازخستان کے وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم آستانہ میں صدر نور سلطان نذربائیوف اور وزیراعظم کریم Massimovسے ملاقاتیں کریں گے جن میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاجائیگافریقین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔


توقع ہے کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔وزیر تجارت خرم دستگیر ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل اور اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ قازخستان ، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کیلئے ان کی سوچ کا عکاس ہے۔پاکستان وسط ایشیائی علاقے کے ساتھ اپنے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو انتہائی ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان ان ریاستوں کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے طیارے میں پاکستانی تاجروں سے قازخستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کو ادویات ، ٹیکسٹائل مصنوعات ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھائی جانی چاہئیے۔تاجروں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔