دونوں ملکوں نے دفاع اور اسٹرٹیجک تحقیق میں تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے۔

پاکستان،قازخستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق
25 اگست 2015 (19:17)
0

پاکستان اور قازخستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے ہیں۔

اس سلسلے میں قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور قازخستان کے وزیراعظم کریم MASSIMOV نے شرکت کی۔  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور قازخستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت دونوں ملکوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان اور سفارتکاروں کی تربیت کیلئے قازخستان کی اکیڈمی آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے گئے۔  دونوں ملکوں نے دفاع اور اسٹرٹیجک تحقیق میں تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔