جنرل راحیل شریف نے کہاکہ کراچی سے دہشت گردوں ، مجرموں اور مافیا کے خاتمے کیلئے متفقہ آپریشن جاری رہے گا۔

بری فوج کے سربراہ کی کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری
25 اگست 2015 (19:50)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے زیرالتواء مقدمات نمٹانے کیلئے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف کوکراچی میں سلامتی کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  انہوں نے رینجرز ، پولیس ،خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور کراچی کے عوام کے تعاون کو سراہا۔  انہوں نے کہاکہ کراچی سے دہشت گردوں ، مجرموں اور مافیا کے خاتمے کیلئے متفقہ آپریشن جاری رہے گا۔


بری فوج کے سربراہ نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے مذموم ارادے خاک میں ملانے اور تشدد اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سندھ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اسے ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کئے گئے۔