مقبوضہ کشمیر میں محکمہ داخلہ کا کالے قانون کے تحت گرفتار افراد کومعلومات کی فراہمی سے انکار
25 اگست 2015 (15:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں محکمہ داخلہ نے معلومات تک رسائی کے حق کے تحت ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جنہیں 2005 کے بعد سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔


صحافت کے طلباء کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک درخواست کے جواب میں محکمہ داخلہ نے کہا کہ اس کے پاس ضلعی سطح کی بنیاد پر ان افراد کا ریکارڈ موجود نہیں ہے جنہیں گزشتہ دس سال میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔